لاہور میں چند روزکےدوران 14خواتین سمیت16افراد اغوا

 


 چند دنوں میں اغوا ہونے والے خواتین کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی پر والدین  مشکلات کا شکار ہیں۔ خواتین کے اغوا کی سب سے ذیادہ وارداتیں سبزہ زار کے علاقے میں ہوئیں جہاں 17 سالہ شازیہ، غلام فاطمہ، روما  اور سونیا نامی خاتون کو الگ الگ ملزمان نے اغوا کیا۔گرین ٹاؤن میں جواں سال لڑکی صائمہ کو شہزاد اور نا معلوم افراد نے اغواء کیا۔ رائیونڈ سٹی سے زویا نامی خاتون کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے لے گئے۔

نشتر کالونی کے علاقے میں بازار جانے والے خاتون سونیا کو نا معلوم افراد اغوا کرکے لے گئے۔ شیرا کوٹ کے علاقے میں رخسانہ نامی خاتون کو نیازی اڈا سے اغوا کیا گیا۔نواب ٹاؤن سے نازیہ اور نورین نامی خواتین اغوا ہوئیں۔ شمالی چھائونی کے علاقے سے مہوش نامی خاتون کو گھر کے باہر سے اغواء کرلیا گیا۔ریس کورس سے سدرہ نامی خاتون کو طلائی زیورات سمیت  اغوا کیا گیا۔

لاہور مناواں کے علاقے سے 18سالہ نوجوان شفاقت کواغواء کرلیا گیا۔ شمالی چھائونی کے علاقے سے سبحان مدرسے جاتے ہوئے اغوا ہوگیا۔پولیس نے اغوا کےالگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، شہر میں آ ئے روز اغوا کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

اشتہار

اشتہار