The United States strongly condemns the recent attacks on the Kingdom of Saudi Arabia by the terrorist Houthis, including today’s strike on King Khalid International Airport in Riyadh that took numerous innocent lives, including an American citizen. These reprehensible attacks demonstrate a blatant disregard for innocent civilian life. They must stop now. We stand with the Kingdom of Saudi Arabia and its people and extend our condolences to the victims and their families.
— Secretary Marco Rubio (@SecRubio) October 10, 2026
ریاض آنے والی تمام پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز ریاض آنے والی تمام پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا اور ہوائی اڈے پر آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔روازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ریاض آنے والی پروازیں یا تو منسوخ کردی گئیں یا ان کا رخ تبدیل کردیا گیا۔رواں ہفتے حوثیوں کے حملوں کے بعد بھی متعدد فضائی کمپنیوں بشمول پی آئی اے نے سعودی دارالحکومت کے لیے اپنی پروازیں معطل یا منسوخ کردی تھیں۔
پاکستان کا اظہار مذمت
وزیراعظم شہبازشریف نے ریاض میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں اور تنصیبات کونشانہ بنانا ناقابل قبول اور علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے،پرتشدد کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں جن کی فوری روک تھام ہونی چاہیے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بھی ریاض میں شاہ خالد ائیرپورٹ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔
أدين بشدة الهجوم الشنيع الذي شنته الميليشيا الحوثية على مطار الملك خالد الدولي في الرياض. ونتقدم بأحر التعازي إلى أسر الضحايا، وندعو الله بالشفاء العاجل والتام للمصابين. إن الهجمات التي تستهدف المدنيين والبنية التحتية الحيوية غير مقبولة إطلاقا، وتشكل تهديدا خطيرا للسلم والاستقرار الإقليميين. ويجب أن تتوقف فورا هذه الأعمال العنيفة التي تمثل انتهاكا صارخا للقانون الدولي. تقف باكستان بثبات وتضامن راسخ إلى جانب المملكة العربية السعودية وقيادتها وشعبها الشقيق. وانطلاقا من اتفاقية الدفاع المشترك لمكة المكرمة، وروابط الأخوة الراسخة التي تجمع بلدينا، نؤكد مجددا التزامنا الثابت بسيادة المملكة العربية السعودية وسلامة أراضيها وأمنها.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 11, 2026
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ریاض میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتاہےہوائی اڈے کو نشانہ بنانا دہشت گردی کی ایک گھناؤنی کارروائی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اورعلاقائی امن وسلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
🔊PR No.2️⃣8️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣ Pakistan Strongly Condemns the Latest Terrorist Attack by the Houthi Militia Targeting King Khaled International Airport, Riyadh 🔗⬇️ https://t.co/rvMZkHLhp8
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 11, 2026
حوثی ملیشیا کا شہری آبادی اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اوراستحکام کےعزم کااعادہ کرتا ہے۔جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کےتحفظ کے لیے پرعزم ہے،سعودی عرب کی سرزمین اور اہم تنصیبات کے دفاع کے جائز حق کی حمایت کرتے ہیں۔
