سویڈن میں قرآن کے بعد بائبل کو بھی جلانے کی اجازت دیدی گئی

In Sweden, after the Koran, Bibles were also allowed to be burned

سویڈن میں قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل کو بھی جلانے کی اجازت دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈش پولیس نے کل برورز ہفتہ ہونے والے ایسے احتجاجی مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل جو کہ تورات اور عیسائیوں کی نیو ٹیسٹمنٹ پر مشتمل ہے، کو نذر آتش کیا جاسکے گا۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ اور یہودی تنظیموں نے سویڈن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ یہ کسی طور قابل قبول نہیں

روس میں جنس کی تبدیلی پر پابندی

بائبل کو جلانے کا اعلان کرنے والے منتظمین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ قرآن کو جلانے کی اجازت دی گئی تو بائبل کے لیے بھی اجازت دی جائے۔  یہ آزادی اظہار کی حمایت میں ہوگا۔

پولیس نے بائبل کو جلانے کی اجازت حاصل کرنے کی درخواست گزار 30 سالہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔سویڈن پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے آئین میں عوامی اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us