اپر دیر میں برفباری اور سردی میں شدت کے باعث اسکول 8 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپر دیر نے اسکولوں کی چھٹیاں 8 مارچ تک بڑھانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
جاری حکم نامے کے مطابق اپر دیر میں تمام نجی اور سرکاری اسکول 8 مارچ تک بند رہیں گے۔ حکم نامے کے مطابق بچوں اور اساتذہ کو محفوظ رکھنے کیلئے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔