پیٹرول مہنگا لیکن ایل پی جی سستی کر دی،اوگرا نے فی کلو ایل پی جی 6 روپے 45پیسے سستی کردی ،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 250روپے 34پیسےمقرر کر دی گئی۔ ایل پی جی کا 11.8 کلوکاگھریلو سلنڈر 76روہے 9 پیسے سستا ہو گیا۔
اپریل کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2954روپے3 پیسےمقرر کر دی گئی ،مارچ میں ایل پی جی گھریلو سلنڈر 3030روپے 12 پیسے کا تھا۔