سلمان خان کی نئی فلم 'سکندر' کی ہیروئن کون؟ پروڈکشن ہاؤس کا اعلان

Who is the heroine of Salman Khan's new film 'Sikander'? Announcement of production house
 بھارتی اداکار سلمان خان کو بالآخر لڑکی مل ہی گئی ہے، بالی وُڈ کے معروف اداکار سلمان خان ان دنون اپنی فلم کو لے کر پریشان تھے، تاہم معروف اداکارہ نے ان کی پریشانی حل کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ان کی فلم ’سکندر‘ کے لیے اداکارہ مل گئی ہیں، اور اب نئی اداکارہ سلمان کان کے ساتھ پہلی مرتبہ دکھائی دیں گی۔ذرائع کے مطابق تاہم ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا سلمان خان کے مدمقابل فلم ’سکندر‘ میں نظر آئیں گی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ کی جانب سے ردعمل بھی دیا گیا ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بے انتہا خوش ہوں اور فلم سکندر کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ‘سکندر’ کی ہیروئن ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا ہوں گی۔

اس حوالے سے فلم ‘سکندر’ کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ شیئر کی جس میں  باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کیا گیا۔پوسٹ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پروڈکشن ہاؤس نے کہا کہ ہم فلم ‘سکندر’ میں سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے لیے رشمیکا مندانا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
پروڈکشن ہاؤس نے مزید کہا کہ ہم سلمان خان اور رشمیکا مندانا کا اسکرین پر جادو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب رشمیکا مندانا نے سلمان خان کی ہیروئن بننے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ آپ لوگ ایک طویل عرصے سے مجھ سے میرے اگلے پراجیکٹ کے بارے میں پوچھ رہے تھے تو یہ ہے سرپرائز، میں سلمان خان کی فلم ‘سکندر’ کا حصہ ہوں۔ 

سلمان خان کی نئی فلم 'سکندر' کی ہیروئن کون؟ پروڈکشن ہاؤس کا اعلان

یاد رہے کہ اپنی حالیہ بلاک بسٹر فلم ‘اینیمل’ کی کامیابی کے بعد، رشمیکا مندانا ‘سکندر’ میں ایک بار پھر شائقین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہیں، سلمان اور رشمیکا کی غیر معمولی جوڑی سے فلمی شائقین میں جوش و خروش پیدا ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ساجد ناڈیا ڈوالا اور اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

سلمان خان کی نئی فلم 'سکندر' کی ہیروئن کون؟ پروڈکشن ہاؤس کا اعلان




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us