برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات؛ لندن میئر شپ کیلیے صادق اور سوزن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

Local elections in the United Kingdom; A bitter contest between Sadiq and Susan for the London Mayorship
برطانیہ میں آج بلدیاتی انتخابات ہوں گے جس میں اہم مقابلہ لندن میئرکی نشست پر ہوگاپاکستانی نژاد لندن کے میئر صادق خان تیسری بار میئر کا انتخاب لڑیں گے جبکہ ان کے مقابلے میں سوزن ہال ہیں اور امکان ہے کہ دنوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ صادق خان تیسری مدت کے لیے لیبرپارٹی کے امیدوار ہیں۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میئر کے الیکشن میں کُل 13امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ 107کونسلزکی 2ہزار600نشستوں پرکونسلرمنتخب ہوں گے۔لندن اسمبلی کے25ارکان کےانتخاب کےلیےبھی ووٹ ڈالےجائیں گے۔
واضح رہے کہ صادق خان 2016 اور دوسری بار2021 میں میئرلندن منتخب ہوئے تھے اور اگر وہ اب الیکشن میں بھی لندن کے میئر منتخب ہوگئے تو وہ لندن کی میئر شپ تیسری بار سنبھالنے والے پہلے شخص ہوں گے۔




اشتہار

اشتہار