امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم

Exams will be taken online, students can return to their homeland, Kyrgyz Ministry of Education
کرغزستان میں پاکستانی طلبا سمیت غیرملکی طالب علموں پر تشدد اور ان طلبا کی اپنے اپنے وطن واپسی شروع ہونے کے بعد کرغز وزارت تعلیم نے یونیورسٹیوں کے امتحانات آئن لائن لینے کا اعلان کردیا۔کرغزستان کی وزرات تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے امتحانات آن لائن لیے جائیں گے۔فائنل سمسٹر کے علاوہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔کرغز وزارت تعلیم کے مطابق 1 سے 9 سمسٹر تک امتحانات آن لائن ہوں گے اور امتحانات کا شیڈول بذریعہ واٹس ایپ بھیجا جائے گا۔
 واضح رہے کہ دو روز قبل کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کی یونیورسٹیوں میں مقیم غیرملکی طلبا پر، جن میں پاکستانی طلبا بھی شامل تھے، مقامی طلبا نے دھاوا بول دیا تھا، اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us