لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگائے جاتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے

Why are mirrors installed inside the elevator? Know the real reason
 لفٹ کو عہد جدید کی بہترین ایجاد  تصور کیا جا تاہے جو بنیادی طور پر پلی کی مدد سے کام کرتی ہے ،  لیکن  تعمیراتی شعبے میں اس کی ایجاد نے ایسے جیسے انقلاب برپا کر دیا ہو ، عام الفاظ میں کہہ لیں کہ لفٹ کی ایجاد سے آرکیٹیکچرز کو  بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرنے کا لائسنس  مل گیا ، کیونکہ آسمان کو چھوتی عمارتوں کی تعمیر کے خواب میں ایک حقیقت آڑے آتی تھی کہ آیا ان عمارتوں پر انسان چڑھے گا کیسے ۔ 

 بہر کیف لفٹ اب ہماری زندگی کا جز سا بن چکی ہے آپ میں سے ہر کوئی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور لفٹ میں سوار ہوا ہو گا، کیا آپ نے غور کیا کہ لفٹ میں عموما ایک یا ایک سے زیادہ آئینہ کیوں لگا ہوتا ہے ؟ آپ کا جواب ہو گا کہ تا کہ ہم اپنے آپ کو دیکھ کر اپنی شخصیت کا اندازہ لگا سکیں ہم کیسے لگ رہے ہیں۔

لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگائے جاتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے

جیسے کہ ہم اپنی وارڈروب میں لگے شیشے میں خودکو دیکھتے ہیں تو آپ کا جواب بلکل درست ہے لیکن یہ آدھا سچ ہے باقی کا سچ ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔ یہ سچ ہے کہ آئینہ اس لیے لگایا جاتا ہے  تاکہ ہم خود کو دیکھ سکیں لیکن اس لیے نہیں کہ اپنی شخصیت یا لباس دیکھ سکیں بلکہ اس کی چند مندرجہ ذیل وجوہات ہیں ۔
بند جگہوں کے خوف سے نجات

بیشتر افراد کو بند جگہوں میں خوف محسوس ہوتا ہے اور لفٹ بھی ایک ایسا ہی مقام ہے،لفٹ کے اندر جگہ اور آکسیجن کی مقدار محدود ہوتی ہے اور لفٹ کے حرکت کرنے سے چند افراد میں انزائٹی بڑھتی ہے،آئینے میں دیکھنے سے انزائٹی کی شدت میں کمی آتی ہے اور جگہ تنگ محسوس نہیں ہوتی۔

 تحفظ ملتا ہے

جی ہاں واقعی لفٹ میں لگے آئینوں سے آپ لفٹ میں اپنے ساتھ موجود دیگر افراد کو دیکھ سکتے ہیں، مثال کے طور پر ان افراد کے چہرے کے تاثرات پر نظر رکھ سکتے ہیں یا یہ جان سکتے ہیں کہ وہ کوئی مشکوک حرکت تو نہیں کر رہے۔

 بیزاری سے بچانا

لفٹ کا سفر بیشتر افراد کو بیزار کن محسوس ہوتا ہے مگر آئینے اس احساس کو دبانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،آپ آئینے دیکھ کر اپنے بال بنا سکتے ہیں یا خواتین میک اپ ٹھیک کر سکتی ہیں۔ اگر آئینے نہ ہوں تو ہر فرد لفٹ کے دروازے یا فرش کو ہی گھورتا رہے گا جس سے بیزاری کا احساس بڑھ جائے گا،آئینوں سے ہمارا دھیان بھٹکتا ہے جبکہ لفٹ کے اندر وقت بھی تیزی سے گزر جاتا ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us