عید الاضحٰی پر سرکاری ملازمین کو لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان

Government employees are likely to get long holidays on Eid-ul-Azha
عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے ، پاکستان سمیت دنیابھر میں  مسلمانوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ، ایسے میں سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر آئی ہے کہ اس بار بڑی عید پر ان کو بڑی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس سال عید الاضحٰی ممکنہ طور پر 17 جون کو  ہونے کا امکان ہے ، اگر ایسا ہی ہوتا ہے تو  تعطیلات 17جون پیر سے 19جون  بروز بدھ تک ہوں گی لیکن ٹیکنیکلی چھٹیاں زیادہ بنیں گی کیونکہ عموما سرکاری دفاتر ہفتہ کو بند ہوتے ہیں اس طرح ہفتہ اتوار اور اگلے 3 روز ملا کر ٹوٹل 5 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے ۔
Latest News
اگر عید قربان 18 جون کو آتی ہے تو امید کی جاتی ہے کہ تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کی جائے گی  خیال رہے کہ یہ صرف مفروضہ ہے چاند کی رویت کے اعلان کے بعد اس کا حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا کہ چھٹیاں کب سے کب تک ہو ں گی جس کا اعلان حکومت کرے گی ۔


اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us