متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

1st of Muharram has been announced as a holiday in the United Arab Emirates
متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر  کیلئے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کئے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کیلئے 7 جولائی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل نے اسلامی سال کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا جو کہ شروع ہو رہا ہے۔
 یو اے ای میں نئے ہجری سال 1446 کا آغاز اتوار سے ہوگا۔دوسری جانب عمان میں بھی نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کیلئے 7 جولائی کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us