سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لیے امریکا سے بڑے معاہدے کا امکان

The possibility of a big agreement with the US for the security of Saudi Arabia
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان خلیجی ملک کے دفاع کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خبر سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سعودی عرب کی سیکیورٹی کو لے کر معامدہ طے پایا گیا ہے، جس کے تحت امریکا خلیجی ریاست کے دفاع میں مدد فراہم کرے گا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز سعودیہ اور امریکا کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے، جبکہ اس معاہدے کو ریاض اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

ممکنہ طور پر سامنے آنے والے اس معامدے کو امریکی سمیت دیگر حکام کی جانب سے کئی ہفتوں کی کوششوں کے بعد ٹیلی گراف کیا گیا تھا۔جبکہ یہ معاہدہ ایک وسیع پیکج کا حصہ ہے، جس میں سعودی سول نیوکلئیر معاہدہ، فلسطینی ریاست کا قیام، غزہ کی جنگ کے خاتمے کی طرف اقدامات شامل ہیں۔
اس معاہدے کا ایک مقصد جنگ بندی کی ایک کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے، واضح رہے کئی مہینوں سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us