
ایپل کی جانب سے iPhone 18 Pro اور iPhone 18 Pro Max مارکیٹ میں پیش کیے جانے کے بعد پاکستانی صارفین کی توجہ ان کی قیمتوں اور PTA رجسٹریشن ٹیکس پر مرکوز ہوگئی ہے۔کمپنی کے مطابق نئی Pro سیریز کے دونوں ماڈلز کی پری بکنگ 12 ستمبر سے شروع ہوئی تھی۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں ان کی فروخت 18 ستمبر سے شروع کردی گئی۔ پاکستان میں درآمد شدہ آئی فون خریدنے والے صارفین کے لیے فون کی قیمت کے ساتھ PTA ٹیکس بھی اضافی اخراجات کا اہم حصہ ہے۔
تازہ مارکیٹ اندازوں کے مطابق پاکستان میں iPhone 18 Pro کی قیمت تقریباً 5 لاکھ 20 ہزار سے 5 لاکھ 80 ہزار روپے یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے، جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کے نرخ تقریباً 6 لاکھ سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے تک بتائے جارہے ہیں۔اسی طرح iPhone 18 Pro Max کے 256 جی بی ورژن کی قیمت پاکستانی مارکیٹ میں تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار سے 6 لاکھ 10 ہزار روپے یا اس سے زائد رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تاہم حتمی قیمت میں شہر، اسٹوریج گنجائش، ڈیلر اور مارکیٹ کے حالات کے باعث فرق ہوسکتا ہےایپل کے مطابق امریکا میں iPhone 18 Pro Max کی ابتدائی قیمت 1299 ڈالر مقرر کی گئی ہے اور بنیادی ماڈل 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔ صارفین کے لیے 512 جی بی، 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی اسٹوریج کے آپشنز بھی دستیاب ہیں۔