وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Emergency landing of Chief Minister Balochistan's plane at Islamabad Airport
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی کا طیارہ کوئٹہ سے اسلام آباد جارہا تھا کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ غیر معمولی صورتحال کے باوجود پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اُتار لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں وزیرِ اعلی سرفراز بگٹی سمیت اُن کا اسٹاف بھی موجود تھا جو عملے سمیت محفوظ رہا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
 ایئر پورٹ حکام کے مطابق پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنی فیملی کے ہمراہ سوار تھے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us