حج 2025کی درخواستیں وصولی سے متعلق اہم خبر

Important news regarding the receipt of Hajj 2025 applications
حج 2025کی درخواستوں کی وصولی کیلئے مجاز بینکوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حج 2025 درخواستوں کی وصولی کیلئے بینکوں کے ٹینڈر کھولنے کے لیے جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر یلدرم کی صدارت میں اجلاس ہوا،

وزارتِ مذہبی امور کی ٹینڈر کمیٹی نے پندرہ کمرشل  بینکوں   کی جانب سے جمع کروائے گئے ٹینڈر کھول دیئے،موصول شدہ تکنیکی اور مالی  تجاویز کی پیپرا رولز کے مطابق جانچ پڑتال ہو گی،حج 2025 کیلئے درخواستوں کی وصولی کے مجاز بینکوں کا حتمی انتخاب نومبر کے پہلے ہفتہ تک متوقع ہے ۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us