ترک صدر رجب طیب اردوان12فروری کو پاکستان آئینگے

Turkish President Recep Tayyip Erdogan to visit Pakistan on February 12
 ترک صدر رجب طیب اردوان12فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے،دورہ میں دفاع، سلامتی، تجارت، اقتصادی تعاون اور ثقافتی تبادلے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر طیب اردوان کے ساتھ 10سے12وزراء کاوفد بھی آئے گا،دورہ کے دوران پاک ترکی اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس منعقد ہوگا،ماجلاس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر طیب ایردوان کریں گے۔کونسل کے اجلاس میں دفاعی اور سلامتی تعاون، تجارت میں اضافے، اقتصادی تعاون اور ثقافتی تعلقات سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔    




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us