
نوجوان کے مطابق اس نے کئی روز تک یومیہ 10 سے 12 گھنٹے اپنے بال گننے کا کام کیا اور پھر دعویٰ کیا کہ اس کے سر پر 91 ہزار 300 بال ہیں۔اس نے گنتی کو یاد رکھنے کے لیے مخصوص ہندسوں تک پہنچنےپر اس کی پتھر سے کاؤنٹنگ کی اور مخصوص گنتی تک پہنچنےکے بعد ایک پتھر ٹوکری میں ڈالتا رہا۔
مذکورہ نوجوان کے مطابق اس نے اپنے اس عمل کو درج کرانے کے لیے لمکا بک آف ریکارڈ اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا لیکن وہاں سے کوئی مثبت جواب نہ ملا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں جبکہ مذکورہ ویڈیو کو اب تک تقریباً 15 ملین ویوز مل چکے ہیں۔کچھ صارفین نے نوجوان کے بالوں کی گنتی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم کیسے یقین کر سکتے ہیں کہ آپ کی گنتی درست ہے؟دوسری جانب اکثر صارفین نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے نوجوان کے مشغلے کو اس کی بیروزگاری سے جوڑ دیا۔