افسوسناک واقعے میں میاں بیوی نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ واقعہ فیصل آباد کے قریب پیش آیا جہاں دونوں نے ایک ساتھ زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔