یوٹیوبر رجب بٹ کو نئے ولاگ میں بھانجی کے عقیقے میں پیسے نچھاور کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ان کے فیملی ولاگز عوام میں بے حد مقبول ہیں، تاہم وہ اپنے حالیہ ولاگ کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور انہیں بھانجی پر پیسے نچھاور کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ویڈیوز میں واضح طور پر نوٹوں کی گڈیاں فضا میں بکھرتی نظر آتی ہیں، جسے بعض افراد نے ثقافتی خوشی کا اظہار جبکہ کئی صارفین نے اسے معاشرتی بےحسی سے تعبیر کیا۔ایک صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہی لوگ ہیں جو ولاگز میں عاجزی دکھاتے ہیں اور اپنی تقریبات میں ایسے پیسے نچھاور کرتے ہیں جیسے انہیں مہنگائی کا علم ہی نہ ہو‘۔