راولپنڈی: گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر خاتون سے جنسی زیادتی

Rawalpindi: Woman sexually assaulted after entering house on pretext of giving her meat
راولپنڈی میں گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل والے ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم طارق عید کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہوا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا کہ ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ روپے مالیت کا گھر خریدا۔ ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرکے گھر کا قبضہ لیا۔ باقی 30 لاکھ بھی اد کر دیئے مگر ملزم رجسٹری کرانے میں ٹال مٹول کرتا رہا۔ملزم نے گھر پر قبضے کی کوشش کی جس پر عدالت سے حکم امتناع لیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ عید کے روز ملزم گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوا اور اکیلے دیکھ کر زیادتی کی۔ ون فائیو پر کال کی تو پولیس موقع پر آئی۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us