’گالیاں پڑتی ہیں‘، تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر وردہ ملک کی 15 منٹ کی آمدن 1 لاکھ روپے سے زائد

Despite criticism, TikToker Warda Malik earns over Rs 1 lakh in 15 minutes
 ٹک ٹاک کی معروف کریئیٹر وردہ ملک ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویوں کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔نجی ٹی وی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ویڈیوز پر ہونے والی تنقید، اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق متعدد سوالات کے جوابات دیے۔وردہ ملک نے بتایا کہ اگر وہ ٹک ٹاک سے وابستہ نہ ہوتیں تو گھر کا خرچ، بھائی کی شادی کے اخراجات اور والد کے بائی پاس جیسے معاملات سنبھالنا ممکن نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس دو ہی راستے تھے: یا کسی مالدار شخص سے شادی کرکے اس کے رویے برداشت کرنا یا خود کمائی کرکے خاندان کا سہارا بننا، اور انہوں نے دوسرا راستہ چُناسوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم کچھ بھی کر لیں، ہمیں گالیاں سننا پڑتی ہیں، اور یہ کسی بھی عزت دار انسان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے ایک حالیہ شادی میں اپنے بارے میں لوگوں کے استعمال کیے گئے جملوں کو ’’ناقابلِ برداشت‘‘ قرار دیاٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ہی خاندان کی جانب سے بھی مخالفت کا سامنا رہتا ہے۔

’گالیاں پڑتی ہیں‘، تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر وردہ ملک کی 15 منٹ کی آمدن 1 لاکھ روپے سے زائد
 مگر گھر کی ذمہ داریوں کے باعث وہ اپنا کام جاری رکھیں گی۔آمدنی کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ صرف 15 سے 20 منٹ میں تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار روپے کما لیتی ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ لائیو سیشنز کے دوران گفٹس دینے والے کئی افراد نازیبا درخواستیں بھی کرتے ہیں۔پوڈکاسٹ کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دو طرح کی آرا سامنے آئیں—کچھ افراد نے وردہ ملک کی وضاحتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ دوسرے طبقے نے میزبان پر غیر ضروری مداخلت اور سوالات کے انداز پر اعتراض اٹھایا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us