ڈیپ فیک تصاویر وائرل ہونے کے بعد کن شرمناک حالات سے گزرنا پڑا؛ اداکارہ نے بتادیا

Actriz revela situaciones vergonzosas que vivió luego de que fotos deepfake se volvieran virales
اداکارہ گریجا اُوک نے اپنی وائرل ڈیپ فیک تصاویر کے بعد موصول ہونے والے مردوں کے پیغامات پر کہا کہ میں بھی انسان ہوں اور مجھے بھی لوگوں کے رویوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار اداکارہ گریجا اُوک نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جنھوں نے فلم تارے زمین پر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔

انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اچانک ملنے والی شہرت نے جہاں تعریفیں اور ستائش دلوائیں وہیں کئی نامناسب پیغامات اور رویّے بھی سامنے آئے۔اداکارہ گریجا نے بتایا کہ میں نے بہت کم عمری میں ہی کام شروع کردیا تھا اور اب تو انڈسٹری میں تقریباً 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان قدرے سخت دل ہو جاتا ہے لیکن اگر میں یہ کہوں کہ مجھے لوگوں کے رویوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو یہ جھوٹ ہوگا۔اداکارہ نے بالخصوص ان مردوں کے رویے پر حیرت کا اظہار کیا جو بغیر ہچکچاہٹ کے نامناسب پیغامات بھیجتے ہیں اور اسے اپنا حق سمجھتے ہیں جیسے ہم ہر وقت، ہر کسی کے لیے دستیاب ہیں۔

ڈیپ فیک تصاویر وائرل ہونے کے بعد کن شرمناک حالات سے گزرنا پڑا؛ اداکارہ نے بتادیا
انھوں نے کہا کہ کبھی کبھی مرد جس حق جتانے والے انداز میں پیغامات بھیجتے ہیں وہ حیران کن ہوتا ہے۔ جیسے ہم ان کی پراپرٹی ہوں۔ مجھ نہیں آتا کہ کیا کہا جائے۔گریجا اوک نے بتایا کہ ڈیپ فیک وائرل تصاویر کے بعد سے ایسے پیغامات کی بھرمار ہوگئی تھی جس نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ آخر میں کون ہوں؟ اور یہ لوگ مجھے کیا سمجھ رہے ہیں؟خیال رہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے متعدد بھارتی اداکاراؤں کی نہایت نامناسب اور نازیبا ڈیپ فیک تصاویر وائرل کی گئیں جس نے ان شخصیات کو شدید ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا تھا۔






اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us