پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے سب سے بڑی ٹریکٹر اسکیم کا آغاز، 10 ہزار ٹریکٹرز تقسیم

The largest tractor scheme for farmers launched in Punjab, 10,000 tractors distributed
 پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے،جس کے تحت پہلے فیز میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز تقسیم کیے جا چکے ہیں دوسرے فیز میں 75 سے 85 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی قرعہ اندازی کے ذریعے جاری ہے، جبکہ تیسرے فیز کا آغاز جنوری 2026 سے ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق، 50 سے 55 ہارس پاور ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے وسط جنوری سے درخواستیں طلب کی جائیں گی،جبکہ 100 سے 120 ہارس پاور کے ٹریکٹرز بلا سود قرض پر دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد پنجاب کے کاشتکاروں کو معاشی خودمختاری فراہم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اپنے ٹریکٹرز کے مالک بن کر خوش ہیں، اور حکومت پنجاب کسانوں کو فصل کی بوائی سے لے کر فروخت تک مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عملی طور پر کسانوں کے ساتھ ہے اور کھوکھلے نعروں کے بجائے انہیں جدید زرعی مشینیں فراہم کر کے کاشتکاری میں خود کفالت حاصل کرنے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us