🌨️ Pakistan Tourist Weather – 18 Dec!Snow & rain ahead! ❄️Hunza | Skardu | Murree | Naran | SwatZiarat rain Fri–Sun 🌧️Stay warm & enjoy the snow! ☃️#TouristWeather #PakistanWeather #Snowfall #WinterTravel #Hunza #Skardu #Murree #Swat #ColdWeather #Winter2025 #MausamKiHalat pic.twitter.com/Hh5V0PuLhS— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) December 18, 2025
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر شیرازی کا کہنا ہےکہ برفباری کی پیشگوئی کے بعد انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اہم شاہراہوں سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے برف ہٹانے والی مشینری فراہم کر دی گئی ہےراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سڑکوں اور نالیوں کی صفائی کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ پانی جمع نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور سیف سٹی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریفک کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روزانہ پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کو مری میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے، تاہم حالات بہتر ہونے پر یہ تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔ادھر ریسکیو 1122 نے مری میں کوڈ ریڈ نافذ کرتے ہوئے ہنگامی پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور تربیت یافتہ عملہ اہم شاہراہوں اور سیاحتی مقامات پر تعینات ہے۔ مجموعی طور پر 16 ایمبولینسز، سات فائر وہیکلز، دو ریسکیو گاڑیاں اور 25 ریسکیو بائیکس پر مشتمل موبائل رسپانس فورس تیار رکھی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام اقدامات کا مقصد سیاحوں اور مقامی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا ہے۔