میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ٹرین موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو میں ٹرین حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب موڑ کاٹ رہی تھی، اس دوران پٹری سے اتر گئی۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے، زخمی ہونے والوں میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
#BREAKING : The Mexican Navy confirmed that at least 13 people were killed and 98 others injured after a passenger train carrying around 250 people derailed earlier today in southwest Mexico.
— upuknews (@upuknews1) December 29, 2025
The train had been carrying 250 people at the time of the crash, including nine crew… pic.twitter.com/bkGzhXnCSY
اوساکا کے گورنر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔