آئی فون 18 پرو: اگلے سال آنے والے 6 زبردست فیچر

iPhone 18 Pro: 6 great features coming next year
اگلے سال آئی فون 18 سیریز میں ایک بالکل نیا فولڈ ایبل ماڈل متعارف ہونے کی توقع ہے، لیکن سب سے زیادہ توجہ یقیناً آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس پر ہی رہے گی۔ آئی فون 18 پرو سے متعلق 6 اہم اور متوقع نئی خصوصیات پیش کی جا رہی ہیں۔

نیا ڈیزائن: چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ اور یونیفائیڈ بیک

آئی فون 18 پرو: اگلے سال آنے والے 6 زبردست فیچر
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کا مجموعی سائز اور ڈیزائن موجودہ ماڈلز جیسا ہی رہنے کا امکان ہے، تاہم تین نمایاں تبدیلیاں ڈیزائن کو نیا بنا دیں گی۔

1.    مزید چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ

2.    فون کے پچھلے حصے پر یونیفائیڈ ڈیزائن

3.    نئے رنگوں کے آپشنز

فیس آئی ڈی کے کچھ حصے اسکرین کے نیچے منتقل کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ڈائنامک آئی لینڈ مزید چھوٹا ہو جائے گا۔ اس طرح پچھلے کئی سالوں میں سب سے کم ڈسپلے کٹ آؤٹ دیکھنے کو ملے گا۔آئی فون 17 پرو کا 2 رنگوں والا بیک ڈیزائن کچھ صارفین کو پسند آیا اور کچھ کو نہیں۔ 

اس مسئلے کے حل کے لیے ایپل ایلومینیم اور گلاس حصوں کے رنگوں کو بہتر انداز میں ملانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ فون کا پچھلا حصہ زیادہ ہم آہنگ نظر آئے۔رنگوں کے حوالے سے افواہیں بتاتی ہیں کہ ایپل کافی براؤن، پرپل اور برگنڈی جیسے شیڈز آزما رہا ہےحتمی رنگوں کا فیصلہ ابھی باقی ہے، لیکن آئی فون 17 پرو کے بولڈ رنگ کافی مقبول رہے ہیں۔

A20 پرو چِپ

آئی فون 18 پرو: اگلے سال آنے والے 6 زبردست فیچر
ہر سال آئی فون کو ایک نئی چِپ ملتی ہے، اور آئی فون 18 پرو کے لیے A20 پرو چِپ ایک بڑا اپ گریڈ ثابت ہو سکتی ہے۔A20 پرو ایپل کی پہلی 2 نینو میٹر پروسیس پر بنی چِپ ہوگی، اور اس میں WMCM (ویفر لیول ملٹی چِپ ماڈیول) پیکیجنگ بھی استعمال کی جائے گی جس سے آئی فون 18 پرو کارکردگی، توانائی کی بچت اور اے آئی کاموں میں بہترین ثابت ہوگا۔

ویری ایبل اپرچر کیمرا :

آئی فون 18 پرو: اگلے سال آنے والے 6 زبردست فیچر
کیمرا اپ گریڈز ہمیشہ آئی فون کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہوتے ہیں۔آئی فون 18 پرو میں ویری ایبل اپرچر والا مین کیمرا متوقع ہے، جو تصاویر میں ڈیپتھ آف فیلڈ (DoF) پر زیادہ کنٹرول دے گا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق پس منظر کو زیادہ دھندلا، درمیانہ یا مکمل طور پر فوکس میں رکھ سکیں گے۔دیگر کیمرا تبدیلیاں بھی متوقع ہیں، لیکن ویری ایبل اپرچر اس وقت سب سے بڑی اور نمایاں افواہ ہے۔

اب تک کی بہترین بیٹری لائف:

آئی فون 18 پرو: اگلے سال آنے والے 6 زبردست فیچر
آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں اب تک کی سب سے بڑی بیٹریاں دی گئیں، اور صارفین نے انہیں خوب سراہا۔ اطلاعات کے مطابق ایپل اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے بیٹری سائز میں مزید اضافہ کرے گا۔ایک معتبر لیکرکے مطابق آئی فون 18 پرو میکس اپنے پچھلے ماڈل سے کچھ زیادہ موٹا اور بھاری ہوگا، جس کی سب سے بڑی وجہ بڑی بیٹری ہوگی۔اگرچہ چھوٹے آئی فون 18 پرو کے بارے میں براہِ راست ذکر نہیں کیا گیا، لیکن ماضی کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ دونوں پرو ماڈلز میں بیٹری بہتر کی جائے گی۔

کیمرا کنٹرول 2.0

آئی فون 18 پرو: اگلے سال آنے والے 6 زبردست فیچر
کیمرا کنٹرول بٹن پہلی بار آئی فون 16 میں متعارف ہوا تھا، جس سے زوم، ایکسپوژر اور دیگر سیٹنگز کنٹرول کی جا سکتی تھیں۔ تاہم کئی صارفین کے لیے اس کے ٹچ جیسچرز پیچیدہ ثابت ہوئے۔اطلاعات ہیں کہ آئی فون 18 سیریز میں کیمرا کنٹرول کو مزید سادہ بنایا جائے گا۔ ٹچ سینسِٹو فیچرز ختم کیے جا سکتے ہیں تاکہ مجموعی طور پر استعمال زیادہ آسان اور دوستانہ ہو۔

C2 موڈیم:

آئی فون 18 پرو: اگلے سال آنے والے 6 زبردست فیچر

کئی سال کی محنت کے بعد ایپل نے کوالکوم کے موڈمز کو آہستہ آہستہ اپنے ان ہاؤس موڈمز سے بدلنا شروع کر دیا ہے۔C1 موڈیم آئی فون 16e میں آیا، پھر C1X آئی فون ایئر میں، اور اب آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں C2 موڈیم متوقع ہے۔ایپل کے 5G موڈمز اچھی کارکردگی کے ساتھ بیٹری کی بچت بھی فراہم کرتے ہیں۔ C2 موڈیم سے توقع ہے کہ یہ ان خوبیوں کو مزید بہتر بنائے گا۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us