انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے ہوش اڑادینے والے سمیر منہاس کون؟

Who is Sameer Minhas, who blew India's mind in the U-19 Asia Cup final?
پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا مگر اس میچ میں پاکستان کے پہاڑ جیسے سکور کے پیچھے جس نوجوان کا ہاتھ تھا، اسے لمبی اننگز کھیلنے کا بہت شوق ہے۔صرف 19 سال اور 19 دن کی عمر میں دو بڑی اننگز کھیلنے والے سمیر منہاس دو دسمبر سنہ 2006 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ دائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس میں پہلے ہی سے ایک اور انٹرنیشنل کرکٹر موجود ہے۔

وہ پاکستان کی چار ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں نمائندگی کرنے والے عرفات منہاس کے چھوٹے بھائی ہیں، جنھوں نے 2023 اور 2024 میں ہانگ کانگ، افغانستان، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف گرین شرٹس کی نمائندگی کی۔یہ پہلا موقع نہیں جب جنوبی پنجاب کے شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے سمیر منہاس نے ایک بڑی اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ہو۔ اسی ایونٹ کے مجموعی طور پر دوسرے اور پاکستان کے پہلے میچ میں انھوں نے ملائیشیا کے خلاف 177 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ 

ملائیشیا کے خلاف اننگز میں انھوں نے 11 چوکے اور آٹھ چھکے مارے تھے۔سمیر منہاس ان نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ وے سسٹم سے سامنے آئے ہیں۔ پاکستان انڈر 19 کی نمائندگی کرنے سے پہلے وہ ملتان ریجن انڈر 13، سدرن پنجاب انڈر 16، ملتان انڈر 19 اور ملتان ریجن انڈر 19 کی نمائندگی کر چکے تھے۔



حوالہ 

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us