20 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے، حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی۔

20 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے، حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی۔
 آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضہ اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ سہولت 18 سے 40 سال تک کے مرد، خواتین اور خواجہ سرا نوجوانوں کو دی جائے گی جو کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اور ریاستی باشندہ ہوں۔وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی منظوری کے بعد محکمہ سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے باضابطہ اشتہار جاری کردیا ہے۔جاری کردہ معلومات کے مطابق قرضہ فارم محکمہ اسمال انڈسٹریز کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکیں گے، جبکہ انہیں 20 جنوری تک جمع کروایا جا سکے گا۔

محکمہ کے مطابق ہنر مند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قرضوں میں ترجیح دی جائے گی۔قرضے آبادی کے تناسب سے تقسیم کیے جائیں گے اور ان پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا، جبکہ سود کی ادائیگی آزادکشمیر حکومت خود کرے گی۔اس اسکیم کے تحت قرضے دی بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے تعاون سے جاری کیے جائیں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ریاست میں نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کرنا اور معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us