گھمنڈی بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے؛ پی سی بی سے بڑی درخواست

Arrogant India kneels down; Big request from PCB
پی سی بی کے ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے اپنے فاسٹ بولرز کی ٹریننگ اور رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔پی سی بی کے آفیشل چینل پر اپلوڈ ہونے والے ایک پوڈکاسٹ میں  انہوں  نے  کہا کہ پی سی بی کا اوورسیز پلیئرز کے لیے پروگرام دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پاکستان میں کوچنگ اور ٹریننگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت حال ہی میں نیدرلینڈز اور انگلینڈ کے کھلاڑی بھی پاکستان آئے۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ یہ پروگرام مستقبل میں دنیا بھر تک پھیلایا جائے گا اور ہمیں ابھی بھارت سے بھی فون کالز آرہی تھیں اوربھارت کی جانب سے اپنے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے درخواست کی گئی ہے۔پوڈکاسٹ کے میزبان نے تبصرہ کیا کہ عام طور پر بھارتی اور پاکستانی کھلاڑی ایک دوسرے سے مصافحہ بھی نہیں کرتے جس پر عاقب جاوید نے ہنستے ہوئے کہا کہ عام لوگ مختلف سوچتے ہیں جبکہ بیوروکریسی (انتظامیہ) کچھ اور انداز اختیار کرتی ہے۔یاد رہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹرز سے نو ہینڈ شیک کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us