بچوں کے ساتھ حج و عمرہ کرنے والوں کیلئے اہم خبر

Important news for those performing Hajj and Umrah with children
مسجدِ الحرام اور مسجدِ نبوی میں بچوں کی شناخت کے لیے خصوصی سیفٹی رِسٹ بینڈز متعارف کر دیئے گئے۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام میں بچوں کی حفاظت کا ایک نیا اقدام متعارف کروایا ہے، جس کے تحت آنے والے بچوں کو شناخت کے بریسلٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔

یہ بریسلٹس سرپرستوں کے رابطہ کی تفصیلات پر مشتمل ہوتے ہیں، جو بچے کے گم ہونے یا الگ ہونے کی صورت میں فوری شناخت کو ممکن بناتے ہیں، رِسٹ بینڈز پر والدین کے رابطہ نمبر درج ہوں گے۔یہ اقدام زائرین کی حفاظت کو بڑھانے اور عملے کو ہنگامی صورتحال میں مؤثر طریقے سے مدد فراہم کرنے کے لیے ایک مربوط نظام کا حصہ ہے، بچے کی گُم ہونے یا بچھڑنے کی صورت میں فوری رابطہ کیا جا سکے گا۔

 یہ اقدام زائرین، بالخصوص بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور حرمین شریفین میں نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔گلف میڈیا کے مطابق شناخت کے بریسلٹس اہم داخلی دروازوں پر دستیاب ہیں۔جن میں باب عبدالعزیز اور باب فہد (گیٹ نمبر 79) شامل ہیں۔

جہاں مخصوص عملہ سرپرستوں کو رابطہ کی معلومات رجسٹر کرانے میں آسانی سے مدد فراہم کرتا ہے۔سعوری حکام نے تمام سرپرستوں پر زور دیا اور کہا کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، خاص طور پر مصروف ادوار جیسے عمرہ کے سیزن اور حج کے دوراب، جب مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us