بالی وڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کے حوالے سے افسوسناک خبر سامنے آنے پر ان کے مداح پریشان ہوگئے۔انڈین میڈیا کے مطابق نورا فتیحی ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی ہیں، نشے میں دھت ایک شخص نے اپنی گاڑی ان کی کار سے ٹکرا دی۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے ساتھ سن برن فیسٹیول میں پرفارمنس کیلیے جا رہی تھیں۔ حادثے کے فوراً بعد نورا فتیحی کی ٹیم نے اداکارہ و ڈانسر کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹروں نے ان کا سی ٹی اسکین کیا جبکہ طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں نورا فتیحی کے سر پر معمولی چوٹ آئی ہے۔
آرام کے مشورے کے باوجود نورا فتیحی نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کو ترجیح دی۔ وہ کام پر واپس جانے کیلیے پُرجوش تھیں اور انہوں نے اسی شام سن برن 2025 میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے پر اصرار کیا۔نورا فتیحی کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلی تو مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلیے فکر مند ہیں۔اداکارہ و ڈانسر کی جانب سے اس متعلق باضابطہ بیان جاری ہونا باقی ہے تاکہ صورتحال واضح ہو سکے۔