والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں

Brutal murder of parents, son cuts up bodies and throws them into the river
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک انجینئر نے اپنے والدین کو قتل کر کے ان کی لاشوں کے ٹکڑے کیے اور انہیں دریا میں بہا دیا۔ پولیس نے ملزم امبیش کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولین کی شناخت 62 سالہ شیام بہادر اور 60 سالہ بابیتا کے نام سے ہوئی ہے۔ اِن کے بیٹے ملزم امبیش کی شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی جسے اس کے والدین قبول نہیں کر رہے تھے۔ اسی بات پر گھر میں مسلسل جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں

امبیش اور اس کی بیوی کے دو بچے بھی ہیں تاہم والد کے دبا پر امبیش نے بیوی سے علیحدگی کا فیصلہ اور اس کی بیوی نے پانچ لاکھ روپے بطور نان و نفقہ کا مطالبہ کر رکھا تھا۔امبیش نے اس رقم کے لیے 8 دسمبر کو اپنے والد سے مدد مانگی مگر والد کے انکار پر گھر میں شدید جھگڑا ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھگڑے کے دوران امبیش نے اپنی والدہ پر سِل بٹا (مسالہ پیسنے والا پتھر)سے حملہ کر دیا، والد کے شور مچانے پر امبیش نے ان کے سر پر بھی کئی وار کیے جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔







اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us