شہرِ قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ کئی دہائیوں بعد ڈبل ڈیکر بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق، کئی دہائیوں کے بعد کراچی کی سڑکوں پر جلد ڈبل ڈیکر بسیں دوڑتی نظر آئیں گی۔ کراچی کی بندرگاہ پر ڈبل ڈیکر بسوں کو آف لوڈ کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر 5 ڈبل ڈیکر بسیں اوشین وہیل جہاز کے ذریعے پاکستان لائی گئی ہیں۔ مزید ڈبل ڈیکر بسیں دوسرے جہاز کے ذریعے پاکستان آئیں گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر چلانے کے لیے ڈرائیوروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔