Real Hero of world how save many people at bondy beach sydney pic.twitter.com/1CPT0hkonG
— Janakkumar Chaudhary (@Janakkumar25282) December 14, 2025
یہ حملہ اتوار کی شب اس وقت ہوا جب بونڈی بیچ پر ایک ہزار سے زائد افراد یہودی تہوار ہنوکا کی تقریب میں شریک تھے۔ پولیس نے واقعے کو یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے والا دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے، جس میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔احمد الاحمد کے کزن مصطفیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ احمد نے دو گولیاں کھائیں، ایک بازو اور ایک ہاتھ میں، مگر اس کے باوجود وہ حملہ آور کو روکنے میں کامیاب رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد کی بہادری کے باعث کئی قیمتی جانیں بچ گئیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث دونوں حملہ آور باپ بیٹا تھے، جن کی عمریں 50 اور 24 سال تھیں۔
50 سالہ حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 24 سالہ ملزم شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔واقعے کے بعد جاری بیان میں نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِاعلیٰ کرس منس نے احمد الاحمد کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری کے باعث کئی لوگ آج زندہ ہیںآسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے بھی کہا کہ آج ہم نے دیکھا کہ کس طرح عام شہری خطرے کی طرف بڑھ کر دوسروں کی جانیں بچاتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران احمد الاحمد کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد حقیقی ہیرو ہوتے ہیں، جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر دوسروں کو بچاتے ہیں۔