پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملا ، یہ جہاز نہیں اُڑے گا‘ پائلٹ کا عین وقت پر انکار

Pilot refuses to fly plane after not getting paid
میکسیکو سٹی ائیر پورٹ پر ایک پائلٹ نے تنخواہ نہ ملنے پر طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا اور خود کو کاک پٹ میں بند کر لیا۔میکسیکو سٹی ائیرپورٹ پر پائلٹ نے طیارہ اڑانے سے اُس وقت انکار کیا جب مسافر طیارے میں موجود تھے اور جہاز اڑان بھرنے کیلئے تیار تھا۔

پائلٹ نے مسافروں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ یہ جہاز تب تک نہیں اڑے گا جب تک ہمیں ہماری تنخواہ نہیں ملتی، پائلٹ نے بتایا پانچ ماہ سے تنخواہ اور سفری الاؤنس کا انتظار کر رہا ہےلیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔پائلٹ نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کے لیے برا لگ رہا ہے، کیونکہ آپ اس کے مستحق نہیں ہیں لیکن میں تقریباً تین سال سے ایئر لائن کے ساتھ ہوں، اور میں کبھی بھی پرواز مکمل کرنے میں ناکام نہیں ہوا، لیکن میں تین باپ ہوں۔۔

میکسیکو سٹی کے بینیٹو جواریز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے عہدیداروں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شہری ہوابازی کے حکام ایک 'واقعہ' کی تحقیقات کر رہے ہیں جو جنوب مشرقی میکسیکو میں کیریبین ریزورٹ شہر کینکون کے لئے طے شدہ پرواز میں سہ پہر 3:00 بجے پیش آیا۔ ائیرپورٹ حکام نے پائلٹ کو پکڑ لیا گیا جبکہ مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا جبکہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us