سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کر گئے ہیں اہلخانہ نے تصدیق کر دی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے دنیائے فانی سے کوچ کرنے کی خبر کی تصدیق اہلخانہ نے کر دی ہے۔
میاں منظور احمد وٹو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہنے کے علاوہ 1985 سے 1993 تک تین بار اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوئے۔اہل خانہ کے مطابق میاں منظور احمد وٹو انتقال علالت کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کی نماز جنازہ کل وساوے والا میں ادا کی جائے گی۔میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر ملک کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے ان کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔ اور انکی ملک کے لیے سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہا ہے۔