اب پی آئی اے کوکس نام سے جانا جائے گا، اہم فیصلہ سامنے آ گیا

What name will PIA be known by now, an important decision has been made.
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی خریداری کے عمل کے دوران حکومت نے پی آئی اے کی قومی شناخت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی سرمایہ کاری یا شراکت داری کے باوجود پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور قومی ائیر لائن بدستور ”پی آئی اے“ ہی کہلائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے معروف لوگو اور برانڈ کو بھی برقرار رکھا جائے گا جب کہ قومی ائیر لائن کی تاریخی اور علامتی حیثیت کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 حکومت پی آئی اے کو بطور قومی شناخت برقرار رکھنا چاہتی ہے تاکہ اس کی تاریخی میراث اور عوامی وابستگی قائم رہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی اصلاحات کی اجازت ہوگی، تاہم قومی تشخص، برانڈ اور شناخت کے معاملات سرکاری پالیسی کے مطابق محفوظ رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اس کی قومی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us