کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ اور روٹ کی تفصیل بھی جاری کردی گئی

Double-decker bus service inaugurated in Karachi, fare and route details released
صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کرایہ اور روٹ کی تفصیل بھی جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا، انہوں نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر بسیں ماڈل کالونی سے زینب مارکیٹ تک چلائی جائیں گی جبکہ بس روٹ 22 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا، ڈبل ڈیکر بس کا کرایہ 80 سے 120 روپے مقرر کیا گیا ہے تاکہ شہری کم خرچ میں بہتر سفری سہولت حاصل کرسکیں۔

کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ اور روٹ کی تفصیل بھی جاری کردی گئی
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو ڈبل ڈیکر بسوں کی بڑی فلیٹ منگوائی جائے گی، 2026ء تک پورے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، شہریوں کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس وقت روزانہ ساڑھے ایک لاکھ سے زائد شہری پیپلز بس سروس سے استفادہ کر رہے ہیں جب کہ بی آر ٹی لائن کو بھی جلد مکمل کرنے کی کوشش جاری ہے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات بہتر بنانے پر کام جاری ہے اور کوشش ہے کہ نئے سال میں پورے صوبے میں جدید سفری سہولیات مہیا کی جائیں، اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے 9 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی، امید ہے مارچ یا اپریل تک سڑکوں کے مسائل بڑی حد تک حل ہو جائیں گے۔                                                                          





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us