کوٹ ادو:لیہ روڈ پرٹریلر کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، بہن بھائی سمیت 5 طالبعلم جاں بحق

Kot Addu: 5 students including siblings killed after trailer hits 2 motorcycles on Layyah Road
کوٹ ادو میں ٹریلر کی ٹکر سے 5 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ادو میں لیہ روڈ پرپیش آیا جہاں ٹریلر کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر 5 طالب علم اسکول جارہے تھے جو تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک موٹرسائیکل پردو بھائی، دوسری موٹر سائیکل پر بہن، بھائی اور ایک کزن سوار تھا۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ طالب علموں کی عمریں 10 سے 16 سال کے درمیان ہیں اور حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us