دوران پرواز مسافر طیارے میں آتشزدگی، 8 افراد ہسپتال پہنچ گئے

Passenger plane catches fire during flight, 8 people rushed to hospital
چین سے جنوبی کوریا جانے والی پرواز میں پاور بینک میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد 8 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،گذشتہ روز  ٹی وے ایئر کی پرواز TW634 چین کے صوبہ ہینان کے شہر سانیا سے جنوبی کوریا کے شہر چیونگ جو روانہ ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق پرواز صبح تقریباً 2.10 بجے روانہ ہوئی، جس میں 6 کریو ممبرز اور 32 مسافر سوار تھے، دورانِ پرواز کیبن کے اگلے حصے میں بیٹھے ایک مسافر کے کیری آن بیگ سے اچانک دھواں اٹھنا شروع ہوا، جس کی وجہ ایک پورٹیبل پاور بینک میں آگ لگنا بتایا گیا۔ 

ایئرلائن کے مطابق کیبن کریو نے فوری طور پر پاور بینک کو بیگ سے نکالا اور ہنگامی حفاظتی طریقہ کار کے تحت اسے پانی میں ڈال دیا، جس سے آگ پر قابو پا لیا گیا،پرواز بحفاظت چیونگ جو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صبح 6.37 بجے لینڈ کر گئی، جو مقررہ وقت سے تقریباً 40 منٹ پہلے تھی۔ لینڈنگ کے بعد دھواں سانس میں جانے کے باعث 8 افراد جن میں 5 مسافر اور 3 فلائٹ اٹینڈنٹس شامل تھے۔ 

 قریبی اہسپتال منتقل کیے گئے، بعد ازاں تمام متاثرہ افراد کو طبی معائنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ اپنے گھروں کو واپس روانہ ہو گئے۔جنوبی کوریا کی وزارتِ لینڈ، انفراسٹرکچر اینڈ ٹرانسپورٹ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے،حکام کے مطابق پاور بینک کی گنجائش اور کیری آن سامان سے متعلق قواعد کی پاسداری کا جائزہ لیا جائے گا۔  واضح رہے کہ عالمی قوانین کے تحت یکم مارچ 2025 سے پاور بینکس کو کیبن کے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور ان پر سخت ضوابط لاگو ہیں۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us