سیلاب کا خدشہ،فیڈرل فلڈ کمیشن نے الرٹ جاری کردیا

Fear of flooding, the Federal Flood Commission has issued an alert.
دریائے کابل پر سیلاب کے خدشے کے باعث ، فیڈرل فلڈ کمیشن نے الرٹ جاری کردیافیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے کابل اور معاون ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے ،21 سے 24 جنوری کے دوران طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا22 اور 23 جنوری کو دریائے کابل میں پانی کے بہاؤمیں اضافے کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا ہ اور کشمیر میں بارش اور برفباری، فلیش فلڈ کا خطرہ ہے ۔

سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع الرٹ جاری کردیا گیا ۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ۔ انسانی جانوں اور سرکاری و نجی املاک کے تحفظ کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ۔محکمہ آبپاشی اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن نے صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان کر دیا۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us