پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

PTI leader joins PPP
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ایک اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کراچی سے تعلق رکھنے والے بلال منصور نے پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس ملاقات میں صوبائی وزیر سعید غنی، سہیل انور سیال اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد بھی شریک تھے۔

فریال تالپور نے بلال منصور کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیایاد رہے کہ حالیہ عرصے میں پی ٹی آئی کو مختلف علاقوں میں سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہےاس سے قبل ڈیڑھ ماہ پہلے مظفرآباد میں پارٹی کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا تھا جب مرکزی رہنما اور سابق اسمبلی امیدوار سردار شاہنواز اختر نے سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us