پاکستان میں یکم رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخوں کے بارے میں ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی۔ماہر فلکیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آسکتا ہے اور یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح ممکنہ طور پر عیدالفطر 21 مارچ کو ہو سکتی ہے۔یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، اس طرح ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو سکتی ہے۔