برطانیہ کی مسجد میں بزرگوں کے لیے ورزش کلاس؛ ویڈیو وائرل

Exercise class for the elderly at a mosque in the UK; Video goes viral
برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کی جامع مسجد عثمانیہ اس وقت سوشل میڈیا پر غیر متوقع شہرت کا مرکز بن گئی ہے.برطانوی میڈیا کے مطابق ہیٹن روڈ پر واقع جامع عثمانیہ مسجد میں ہر جمعرات کو 50 سال سے زائد عمر کے مردوں کے لیے ورزش کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ان کلاسز کا مقصد بزرگ مردوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون اور سماجی روابط کو بہتر بنانا بھی ہے۔

مسجد میں ان ورزش کلاسز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے اور کافی سراہا جا رہا ہے۔یہ کلاسز اتنی مقبول ہو چکی ہیں کہ مسجد انتظامیہ کو جگہ کی کمی کے باعث شرکا کی تعداد محدود کرنا پڑ رہی ہے۔ابتدا میں صرف سات افراد شریک ہوتے تھے لیکن اب یہ تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے اور ہر گزرتے دن درخواست گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔مسجد انتظامیہ مستقبل میں خواتین کے لیے بھی ایسی کلاسز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے قریب ہی ایک نئی عمارت تیار کی جا رہی ہے۔

مسجد کے سیکریٹری محمد الیاس نے کہا کہ ویڈیو کے غیر معمولی ردعمل پر خود بھی حیران ہوں بلکہ سچ کہوں تو ہم ششدر رہ گئے۔ ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہے۔مسجد کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور سب یہی پوچھ رہے ہیں کہ ہم اپنی مساجد میں ایسی کلاسز کیسے شروع کر سکتے ہیں۔کلاس میں شریک 62 سالہ عابد خان کا جون 2024 میں دل کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا کہتے ہیں کہ یہ سرگرمی ان کے لیے زندگی بدل دینے والی ثابت ہوئی۔60 سالہ حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ کمر درد اور شائٹیکا کے باعث کسی ایسی ہی سرگرمی کی تلاش میں تھے۔ان ورزش کلاسوں کے بعد شرکا مسجد میں مل بیٹھ کر چائے بسکٹ سے لطف اندوز ہوتے، پھل کھاتے اور گپیں لڑاتے ہیں۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us