اجیت پوار کے طیارے کی کریش لینڈنگ، اے آئی ویڈیو وائرل ہوگئی

Ajit Pawar's plane crash lands, AI video goes viral
 بھارتی ریاست مہاراشٹر میں طیارے کی کریش لینڈنگ میں ریاست کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار گزشتہ روز ہلاک ہوگئے تھے، تاہم اب حادثے سے متعلق ایک اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے عوام میں تشویش پید کردی ہے، یہ ویڈیو حقیقی فوٹیج نہیں بلکہ اے آئی سے تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد واقعہ کی منظرکشی یا محض قیاس آرائی ہو سکتا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز مہاراشٹر میں طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی تھی، جس میں ریاست کے نائب وزیراعظم اجیت پوار ہلاک ہو گئے تھے۔طیارے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد سوار تھے، جو تمام اس حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بارامتی ایئرپورٹ کے منیجر شیواجی تاوڑے نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا تھا کہ طیارہ VT-SSK لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ رن وے سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us