واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

WhatsApp's new strict security feature introduced, who will benefit the most?
میٹا (Meta) نے واٹس ایپ صارفین کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک نیا اور سخت سیکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا ہے، جسے ’اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز‘ کا نام دیا گیا ہے۔یہ فیچر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میٹا کو واٹس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق مبینہ غلط دعوؤں پر قانونی مقدمے کا سامنا ہے۔

اسٹرکٹ اکاؤنٹ سیٹنگز کیا ہیں؟

واٹس ایپ کے مطابق یہ ایک لاک ڈاؤن طرز کا اختیاری سیکیورٹی فیچر ہے، جسے فعال کرنے کے بعد اکاؤنٹ خودکار طور پر زیادہ نجی اور محدود سیٹنگز پر منتقل ہو جاتا ہے، تاکہ سائبر حملوں کے امکانات کم کیے جا سکیں۔

نامعلوم افراد پر سخت پابندیاں

نئی سیٹنگ کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والی کالز خودکار طور پر خاموش (Silence) کر دی جائیں گی۔ اجنبی افراد کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور فائلز خود بخود بلاک ہو جائیں گی لنک پری ویوز بند کر دیے جائیں گے۔ زیادہ تعداد میں نامعلوم پیغامات کو بلاک کرنے والی سیٹنگ خود آن ہو جائے گی۔

سیکیورٹی مزید مضبوط

اس فیچر کو آن کرنے پر ’ٹو اسٹیپ ویری فکیشن‘ خودکار طور پر فعال ہو جاتی ہے۔ اور سیکیورٹی نوٹیفکیشنز آن ہو جاتے ہیں، جو اس وقت الرٹ دیتے ہیں جب کسی رابطے کا سیکیورٹی کوڈ تبدیل ہو۔

پرائیویسی کنٹرول مزید سخت

واٹس ایپ کے مطابق نئی سیٹنگز کے بعد لاسٹ سین، آن لائن اسٹیٹس، پروفائل فوٹو اور About صرف کانٹیکٹس کو نظر آئیں گے۔صرف آپ کے کانٹیکٹس یا منتخب افراد ہی آپ کو گروپس میں شامل کر سکیں گے۔ پروفائل پر موجود لنکس بھی غیر کانٹیکٹس کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔

کن صارفین کے لیے زیادہ مفید؟

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ فیچر خاص طور پر صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عوامی شخصیات کے لیے مفید ہے، جو ہیکنگ یا نگرانی کے خطرات کا زیادہ سامنا کرتے ہیں۔کمپنی کے مطابق یہ ایک اختیاری مگر انتہائی مؤثر سیکیورٹی فیچر ہے، جو غیر ضروری رابطوں کو محدود کر کے صارف کے اکاؤنٹ کو زیادہ محفوظ بنا دیتا ہے۔

فیچر کیسے آن کریں؟

صارفین یہ فیچر اس راستے سے فعال کر سکتے ہیں:
Settings > Privacy > Advanced > Strict Account Settingsمیٹا نے واضح کیا ہے کہ یہ سیٹنگ صرف پرائمری موبائل ڈیوائس سے تبدیل کی جا سکتی ہے، واٹس ایپ ویب یا ونڈوز ایپ سے نہیں۔

مقدمے کے سائے میں لانچ

اس فیچر کا اجرا ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک مقدمے میں میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ صارفین کی نجی گفتگو کو محفوظ ہونے کے دعوؤں کے باوجود اسٹور، تجزیہ اور رسائی میں رکھتا ہے۔تاہم واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلا بنیاد اور صرف شہ سرخیوں کے حصول کے لیے دائر کیا گیا مقدمہ ہے۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us