مسافر ایئرپورٹ پر جاکر یہ غلطی بھول کر بھی نہ کریں، اے ایس ایف عہدیدار نے بتا دیا

Passengers should not make this mistake even if they forget to go to the airport, ASF official told
بیرونِ ملک سفر کرنے والے متعدد پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کی خبریں گزشتہ دنوں زیادہ گردش میں تھیں، تاہم اس کی وجوہات مختلف تھیں۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) محمد کاشف اور لیڈی سب انسپکٹر سدرہ افسر نے شرکت کی اور ویزا، ڈاکومنٹس اور امیگریشن کے مسائل سے متعلق خصوصی گفتگو کی۔

اے ایس ایف عہدیداران نے ناظرین کو ان مسائل کے سدباب کے بارے میں بتایا، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کاشف نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر کسی بھی مسافر کو صرف 2 وجوہات کی بنا پر روکا جاتا ہے جن میں وہ ملکی یا ہوائی اڈے کے قوانین کی پاسداری نہیں کرتا یا کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہو۔لیڈی سب انسپکٹر سدرہ افسر نے کہا کہ اگر کوئی بھی مسافر ایئرپورٹ روانگی سے قبل ان ہدایات پر عمل کرلے تو وہ بہت سی پریشانیوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ جس میں سفری دستاویزات، بشمول پاسپورٹ ویزا قومی شناختی کارڈ اور ٹکٹس شامل ہیں۔


اس کے علاوہ اپنا سامان خود پیک کرکے لاک کریں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی سامان یا پیکٹ ہرگز نہ لیں بصورت دیگر پکڑے جانے کی صورت میں ذمہ دار آپ ہی ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اگر مسافروں کو عملے کی جانب سے کسی قسم کی کرپشن یا کوئی ناانصافی کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ ادارے کی ویب سائٹ، ڈی جی کو ای میل اور پی ایم پورٹل پر بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے امور کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ماضی میں ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کی خبروں کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی کہ آئندہ کسی بھی مسافر کو دوبارہ ایسے آف لوڈ نہ کیا جائے۔




اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us