بھارتی طیارہ تباہ، ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ہلاک

Indian plane crashes, Maharashtra Deputy Chief Minister killed
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بدھ کے روز ایک طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے، بھارتی ٹی وی چینلز نے اطلاع دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجیت پوار کا چارٹر طیارہ ممبئی سے روانہ ہوا تھا اور دورانِ پرواز تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ ریاست کے شہر بارامتی کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ویڈیوز میں حادثے کے بعد طیارے کا ملبہ جلتا ہوا دکھایا گیا، جب کہ جائے حادثہ سے دھویں کے گھنے بادل اٹھتے نظر آئے۔ طیارے کا ملبہ وسیع علاقے میں بکھرا ہوا تھا۔ابھی تک حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ 

حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد مہاراشٹر اور بھارت بھر میں سیاسی حلقوں میں گہرے صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے، جب کہ سکیورٹی اور امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us