پنجاب میں 16 سال کی عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

Punjab decides to allow 16-year-olds to ride motorcycles
پنجاب حکومت نے صوبے میں 16 سال کی عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی داخلہ نے موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 منظور کر لیاتفصیلات کے مطابق 16سال کی عمر میں موٹر سائیکل چلانے کی اجازت کمیٹی نے منظور کر لی۔صوبائی حکومت نے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

16سے 18 سال کے موٹر سائیکل سواروں کیلئے قانونی فریم ورک بنانے کی تجویز دی گئی ہے ، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ لائسنسنگ اتھارٹی جاری کرے گی۔حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد بغیر لائسنس کم عمر ڈرائیونگ کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے کی کوشش ہے۔روڈ سیفٹی بہتر بنانے اور حادثات میں کمی کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے کیلئے مقررہ شرائط اور نگرانی لازم ہوگی۔





اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us

اشتہار

Follow us on Google News

Follow Us