سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ 774واں عرس دوسرے روز بھی جاری ہےحضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس پر زائرین کی بڑی تعداد نے مزار قلندر پر حاضری دی جبکہ سیہون کی گلیوں میں جشن کا سماں ہے، جھولے لعل اور دمادم مست قلندر کےنعرے بھی گونج اٹھے۔
محکمہ سپورٹس سندھ کی جانب سے سندھ کی روایتی ثقافتی کھیل ملھ ملاکھڑے کے دلچسپ مقابلے بھی کرائے گئے۔یاد رہے آج رات شہباز آڈیٹوریم ہال میں قلندر شہباز ادبی کانفرنس کا انعقاد بھی ہوگا۔